بدین کی تحصیل گولاچی کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کھور واہ چوک کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔
وقت سے پہلے تنخواہ اور پنشن! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں شہید فاضل راہو کی بیٹی حسنہ راہو شامل ہیں، جبکہ حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر اسماعیل راہو سے بہن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں راہو خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔