افغان کرکٹ ٹیم پر زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد جرمانہ عائد

افغان کرکٹ ٹیم پر زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد جرمانہ عائد

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سست رفتار اوور ریٹ پر افغانستان کی ٹیم پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی کے بیان کے مطابق میچ ریفری رچی رچرڈسن نے افغانستان کی ٹیم کو مقررہ وقت سے پانچ اوورز پیچھے رہنے پر جرمانہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی سی سی کے کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت مقررہ وقت میں اوور مکمل نہ کرنے کی صورت میں ہر اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

گھٹنے کے درد کے لیے کون سی ورزشیں مؤثر؟ نئی تحقیق

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں فیلڈ امپائرز ایڈرائن ہولڈاسٹوک اور نیتین مینن، تھرڈ امپائر فوسٹر موٹزوا اور چوتھے امپائر پیرسیوال سیزارا تھے جنہوں نے تاخیر کی نشاندہی کی۔

آئی سی سی نے مزید بتایا کہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے اپنی ٹیم کی غلطی تسلیم کرلی اور سزا قبول کرلی، جس کے بعد مزید کسی سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

زمبابوے نے اس میچ میں افغانستان کو ایک اننگز اور 73 رنز سے شکست دی تھی۔ یہ کامیابی زمبابوے کے لیے 2013 کے بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.