sui northern 1

آئی ایم ایف راضی !‌ عوام پر منی بجٹ کے خطرات ٹل گئے

آئی ایم ایف راضی !‌ عوام پر منی بجٹ کے خطرات ٹل گئے

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ فی الحال ٹل گیا ہے۔

sui northern 2

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کی کمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس کے بعد موجودہ مالی سال کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کر کے 13 ہزار 981 ارب روپے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

اچھی صحت کیلئے ہر ہفتے کتنے قدم چلنا بہترین ہوتا ہے؟

پاکستانی حکام نے مذاکرات کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ سیلاب کے نقصانات اور معاشی دباؤ کے باعث مزید ٹیکس لگانا عوام کے لیے مشکلات پیدا کرے گا، جس پر آئی ایم ایف نے متبادل تجاویز منظور کر لیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 199 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ کم از کم 11 فیصد تک بڑھایا جائے تاکہ مالی دباؤ میں مزید اضافہ نہ ہو۔ ٹیکس ہدف میں اس نرمی کے بعد حکومت کو منی بجٹ لانے کی فوری ضرورت نہیں پڑے گی، جس سے عوام کو وقتی طور پر ریلیف مل گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.