گھٹنے کے درد کے لیے کون سی ورزشیں مؤثر؟ نئی تحقیق

گھٹنے کے درد کے لیے کون سی ورزشیں مؤثر؟ نئی تحقیق

0

چین کی معروف چنگ ہوا یونیورسٹی کے محققین کی ایک بین الاقوامی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گھٹنے کے درد، خصوصاً اوسٹیو آرتھرائٹس میں مبتلا افراد کے لیے سب سے مؤثر علاج متحرک رہنا ہے، نہ کہ مکمل آرام۔

تحقیق کے مطابق ایروبک ورزشیں، جیسے تیز چہل قدمی، سائیکلنگ اور تیراکی، گھٹنے کے درد کو کم کرنے اور حرکت کو بحال رکھنے میں سب سے زیادہ معاون ثابت ہوئی ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ تحقیق 217 کلینیکل ٹرائلز پر مشتمل تھی، جن میں تقریباً 15 ہزار 684 افراد نے حصہ لیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ باقاعدہ ایروبک سرگرمیوں سے نہ صرف درد میں نمایاں کمی آئی بلکہ جسمانی کارکردگی اور معیارِ زندگی میں بھی بہتری دیکھی گئی۔

کچے کے علاقے کے بدنام زمانہ ڈاکوؤں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان

تحقیق میں کہا گیا کہ یہ ورزشیں محفوظ ہیں اور کسی سنگین مضر اثرات کا باعث نہیں بنتیں، اس لیے گھٹنے کے مسائل کے شکار افراد کو علاج کے طور پر سب سے پہلے ایروبک ورزشوں کو اپنانا چاہیے۔

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ 10 سے 15 منٹ کی ہلکی چہل قدمی یا سائیکلنگ سے آغاز کیا جا سکتا ہے، جسے وقت کے ساتھ 30 سے 40 منٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح تیراکی اور ہلکی طاقت بڑھانے والی ورزشیں، جیسے اسکواٹس یا ہپ برج، گھٹنے کے اردگرد کے پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر ورزش کے دوران گھٹنے میں سوجن، شدید درد یا لنگڑاہٹ محسوس ہو تو فوراً ورزش روک کر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.