sui northern 1

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

0
Social Wallet protection 2

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت میں مختلف شہریوں کی گمشدگی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس دوران پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق سرجانی سے لاپتا دو شہریوں میں سے ایک، زرتاج ولی، گھر واپس آگئے ہیں جبکہ دوسرا شہری سیف الرحمان ابھی تک لاپتا ہے۔

sui northern 2

کوکنگ آئل ،گھی اور چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، غریب عام بلبلا اٹھے

عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ اب تک کیس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لاپتا شہری سیف الرحمان سے متعلق مزید معلومات ملی ہیں اور امید ہے کہ جلد وہ بھی بازیاب ہو جائے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گڈاپ سے لاپتا شہری فہد شاہ بحفاظت گھر واپس آگئے ہیں، جس پر عدالت نے ان کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

کلفٹن کے لاپتا شہری کے مقدمے میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی اور زبردستی اپنی مرضی کا بیان لکھوا رہی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار اپنا تحریری بیان جمع کرائے، پولیس اسی بیان کے مطابق ایف آئی آر درج کرے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک لاپتا شہریوں کی پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب، سندھ ہائی کورٹ نے بلڈر جاوید اقبال اور دیگر کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ جاوید اقبال زمزمہ میں اپنے دفتر میں موجود تھے جب دس سے بارہ افراد، جن میں کچھ پولیس یونیفارم میں اور کچھ سادہ لباس میں تھے، انہیں ساتھ لے گئے۔ وکیل نے کہا کہ مقامی تھانے نے درخواست وصول کرنے سے انکار کیا اور اگر جاوید اقبال، طاہر علی یا ابوبکر پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.