sui northern 1

اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا غیر قانونی بل منظور کرلیا

اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا غیر قانونی بل منظور کرلیا

0
Social Wallet protection 2

اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے متنازع اور غیر قانونی بل کو ابتدائی مرحلے میں منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 120 ارکان پر مشتمل کنیسٹ میں بل کے حق میں 25 ووٹ جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ ڈالے گئے۔ بل کو اب مزید غور کے لیے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2

نعمان علی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے

سعودی عرب نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی آبادکاری اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور امن کی کوششوں کے منافی ہیں۔

قطر نے بھی اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے حقوق سلب کرنے کی کوشش ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق وہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو اس توسیع پسندانہ منصوبے سے باز رکھے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسرائیل کے دورے پر ہیں اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ان کی حکومت اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.