حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی برآمد پر عارضی پابندی کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک دونوں شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاسپورٹ میں کون کونسی تبدیلی کی جان رہی ہے ؟محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے وضاحتی بیان جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اشیاء کی برآمد پر پابندی لگانے سے مقامی مارکیٹ میں فراہمی بہتر ہوگی اور قیمتوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق گوشت کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے چکن کے نرخوں پر بھی اثر ڈالا ہے، جس سے عوامی سطح پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
وزارت پیداوار کے اعداد و شمار کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو اور مٹن کی 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم لاہور سمیت کسی بڑے شہر میں یہ نرخ لاگو نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مٹن اس وقت 2500 سے 3000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جو مقررہ سرکاری قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔