sui northern 1

خاتون ٹیچر کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

0
Social Wallet protection 2

قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک اسکول ٹیچر نے اپنی ساتھی خاتون ٹیچر کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا۔ پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون ٹیچر حافظہ تزئین فاطمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم ریحان اختر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حافظہ تزئین فاطمہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ پانچ سے چھ سال سے تدریسی فرائض سر انجام دے رہی ہیں اور اسی دوران ان کا رابطہ ریحان اختر سے ہوا۔ الزام کے مطابق، 16 اگست کو ریحان اختر نے انہیں یہ کہہ کر عزیز ٹاؤن بلایا کہ وہ قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنا چاہتا ہے۔ تاہم، وہاں پہنچنے پر اس نے نہ صرف ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے انکار کیا بلکہ مبینہ طور پر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور متعلقہ شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر تفتیش کو ہر پہلو سے دیکھا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ فریق کو مکمل انصاف فراہم کیا جا سکے۔

پولیس نے اس موقع پر شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ایسے واقعات کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے می

sui northern 2

Leave A Reply

Your email address will not be published.