پاکستانی اسپنر آصف آفریدی نے تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے 92 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ وہ ڈیبیو ٹیسٹ پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین باؤلر بن گئے۔
راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران آصف آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 اوورز میں صرف 47 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
قتل کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوھدری نعیم اعجاز گرفتار
میچ کے آغاز پر ان کی عمر 38 سال اور 299 دن تھی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے 1933 میں انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 37 سال اور 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آصف آفریدی کی اس شاندار کارکردگی پر شائقینِ کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جبکہ جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا لیے ہیں۔