اداکارہ نوال سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی توقعات نہایت سادہ ہیں۔
نوال سعید کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔ انہیں کسی دولت مند یا نمایاں شخصیت کی تلاش نہیں، بلکہ ایک اچھے انسان کی ضرورت ہے۔
مردوں کا دماغ خواتین سے زیادہ تیزی سے کمزور ہوتا ہے، نئی تحقیق
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ شادی کے حق میں ہیں، لیکن کسی جلد بازی پر یقین نہیں رکھتیں۔ ان کے مطابق، “صحیح وقت اور صحیح شخص کا انتظار کرنا ہی بہتر ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ایک اچھا شوہر وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ رہنا آسان ہو، جو دکھاوا نہ کرے اور احترام و برداشت کا جذبہ رکھتا ہو۔ نوال سعید کے بقول، انہیں ایک مثبت سوچ رکھنے والے شریکِ حیات کی تلاش ہے۔