sui northern 1

ٹِک ٹاک نے کروڑوں پاکستانی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

ٹِک ٹاک نے کروڑوں پاکستانی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

0
Social Wallet protection 2

ٹک ٹاک نے سال 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پلیٹ فارم پر محفوظ اور مثبت ڈیجیٹل ماحول یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ رپورٹ اپریل سے جون 2025 کے دوران خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی اور حذف کیے جانے کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
علیمہ خانم بڑی مشکل میں، عدالت سے پریشان کن خبر

sui northern 2

رپورٹ کے مطابق، ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 54 لاکھ 48 ہزار 992 ویڈیوز حذف کیں۔ فعال انداز میں مواد ہٹانے کی شرح 99.7 فیصد رہی، جبکہ 96.2 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔

عالمی سطح پر، ٹک ٹاک نے 18 کروڑ 90 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے والے کل مواد کا تقریباً 0.7 فیصد ہیں۔ ان میں سے 16 کروڑ 39 لاکھ ویڈیوز خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے نشاندہی ہونے پر حذف ہوئیں، جبکہ 74 لاکھ 57 ہزار ویڈیوز بعد میں جائزے کے بعد بحال کی گئیں۔

پلیٹ فارم نے 7 کروڑ 69 لاکھ جعلی اکاؤنٹس اور 2 کروڑ 59 لاکھ ایسے اکاؤنٹس بھی حذف کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حذف کی گئی ویڈیوز میں 30.6 فیصد حساس یا بالغ مواد پر مشتمل تھیں، 14 فیصد نے سیکیورٹی اور شائستگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی، جبکہ 6.1 فیصد رازداری اور سیکیورٹی کے تقاضوں کے خلاف تھیں۔

مزید برآں، 45 فیصد ویڈیوز کو غلط معلومات (misinformation) اور 23.8 فیصد کو مصنوعی ذہانت (AI) یا ایڈیٹ شدہ میڈیا کے زمرے میں رپورٹ کیا گیا۔

ٹک ٹاک کے مطابق، اس رپورٹ کا باقاعدہ اجراء پلیٹ فارم کی شفافیت اور صارفین کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے صارفین ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر پر جا کر رپورٹ اور پالیسی تفصیلات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.