sui northern 1

نرگس اور مولانا طارق جمیل کے درمیان ملاقات،ویڈیو وائرل

نرگس اور مولانا طارق جمیل کے درمیان ملاقات،ویڈیو وائرل

0
Social Wallet protection 2

سابقہ اداکارہ نرگس اور معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

sui northern 2

ویڈیو میں دونوں کو ایک کمرے میں کرسیوں پر آمنے سامنے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ نرگس نے حجاب اور عبایہ زیب تن کر رکھا ہے۔
پاکستان بہت جلد ایک روبوٹ چاند پر بھیجنے کیلئے تیار

نرگس نے ویڈیو میں بتایا کہ ان کی طویل عرصے بعد مولانا طارق جمیل سے سعودی عرب میں ملاقات ہوئی، اور اس وقت دونوں مکہ ٹاور میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مولانا طارق جمیل کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہی کی بدولت وہ راہِ راست پر آئیں، ان کی زندگی کی تبدیلی میں مولانا کا بڑا کردار ہے۔

نرگس نے مولانا سے درخواست کی کہ وہ ان کی اور ان کے شوہر و بچوں کی بھلائی کے لیے دعا کریں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کچھ عرصہ قبل حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے نرگس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیدھی راہ پر آ گئی ہیں اور نیک کاموں میں مصروف ہیں۔

مولانا نے ان کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ نرگس نے اپنے بیوٹی پارلر کی تمام خواتین ملازمین کو عمرہ اور حج کروایا ہے اور ایک مسجد بھی تعمیر کروائی ہے، جو کہ قابلِ تحسین عمل ہے۔

آخر میں مولانا طارق جمیل نے نرگس سے کہا کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، جس پر نرگس نے جواب دیا کہ وہ ہمیشہ ان کے لیے دعا کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.