پرائم ویڈیو کی مقبول سیریز *مرزاپور* پر مبنی فلم میں اب بھارتی اداکارہ سونل چوہان بھی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں۔
مداح پہلے ہی فلم کے اعلان کے بعد سے اس کے منتظر تھے، اور سونل کی شمولیت نے اس پروجیکٹ کے لیے نیا جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
ملالہ کا نشہ کرنے کا انکشاف کن سا نشہ کیا؟ تفصیل جانئے
اداکارہ نے فلم کے مہورت کی تقریب میں شرکت کی تھی، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ فلم کا حصہ بنیں گی۔
ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی کے بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم پروڈکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ سونل چوہان کی آمد سے فلم میں ڈرامائی اثر اور جذباتی گہرائی میں اضافہ ہوگا۔
فلم میں پینکج تریپاتی، علی فاضل، دیوینندو اور شوئیتا تریپاتی مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ہدایت کاری گرمیت سنگھ کر رہے ہیں۔ فلم کو ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا جا رہا ہے۔
*مرزاپور دی فلم* کی ریلیز کی تاریخ تاحال طے نہیں کی گئی، تاہم امکان ہے کہ یہ فلم رواں یا آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب سونل چوہان پنجابی فلم *شیرا* میں بھی جلوہ گر ہوں گی، جس میں ان کے ہمراہ پارمیش ورما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 15 مئی 2026 کو ریلیز کی جائے گی۔