بھارت جان لے پاکستانی عوام اور مسلح افواج مللکی دفاع کیلئے تیار ،کسی بھی جارحیت کا جواب فیصلہ کن ہو گا ، پاک فوج

0

ترجمان پاک فوج نے بھارتی عسکری قیادت کے بیانات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ترجمان نے جوہری ملک کی عسکری قیادت کے سیاسی دباؤ میں غیرذمہ دارانہ بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واٖضح کیا مسلسل جھوٹ نے بھارتی فوجی قیادت کو اندرون اور بیرون ملک رسوائی کا سامان بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے یہ بیانات معرکہ حق کے 5 ماہ بعد مغربی بنگال اور بہار کے انتخابات کے موقع پر دیئے جا رہے ہیں جو من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کےسوا کچھ نہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہر ریاستی انتخابات سے پہلے ایسا پروپیگنڈا معمول بن چکا۔

عسکری ترجمان نے مزید کہا کہ ہر پیشہ ور سپاہی جانتا ہے کہ غیرضروری بڑھکیں اور بیانات جنگی جنون کا باعث بنتے ہیں جو جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

بھارتی فوج کے بیانات میں اتنے تضادات ہیں کہ یہ جواب دینے کے بھی قابل نہیں اور بھارتی قیادت فلمی کہانیوں سے حقیقت کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے دراصل بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت معرکہ حق میں فیصلہ کن شکست کو قبول نہیں کر پا رہی ، بھارت کی جھوٹ پر مبنی کہانیاں بے نقاب ہو چکی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا ذمہ دار مان چکی اور انتہاپسند بھارتی حکومت اپنے عوام اور ہمسایوں کو نقصان پہنچانے کیلئے مہم جوئی پر تلی ہوئی ہے۔

بھارت جان لے پاکستانی عوام اور مسلح افواج ملک کے چپے چپے کے دفاع کیلئے تیار اور پرعزم ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب فوری ، شدید اور فیصلہ کن ہو گا جو بھارت کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.