خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں وزارت اعلی کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے،مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نامزد وزیراعلی سہیل آفریدی کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے۔اس سے متعلق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلی ہاس میں ٹھہرایا گیا ہے اور ایم پی ایز پر غیر ضروری کالز اٹھانے پر پابندی ہے