سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

0

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

 

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت صوبے میں ایک ماہ تک جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے منعقد کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے، اور یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.