سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پر بڑی آفر لگا دی ، ساڑھے4 لاکھ بچت کا موقع

0

کراچی: پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اپنی مشہور گاڑی سوزوکی ایوری (Suzuki Every) پر خریداروں کے لیے بڑی پیشکش کا اعلان کر دیا۔ کمپنی نے محدود مدت کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سوزوکی ایوری کو گزشتہ سال کے آخر میں طویل عرصے تک چلنے والی سوزوکی بولان کی جگہ متعارف کرایا گیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش صرف سوزوکی ایوری وی ایکس (VX) ویرینٹ پر لاگو ہوگی اور محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت بغیر اطلاع اس آفر میں تبدیلی یا خاتمہ کر سکتی ہے۔

سوزوکی ایوری وی ایکس کی موجودہ قیمت 29 لاکھ 12 ہزار 230 روپے ہے، جس پر اس رعایت کے بعد خریداروں کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا فائدہ ہوگا۔

یہ گاڑی 660 سی سی ڈوہیک 12-والو وی وی ٹی انجن سے لیس ہے جو 5,700 آر پی ایم پر 43 ہارس پاور اور 3,700 آر پی ایم پر 58 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ 5 اسپیڈ مینول ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ آفر اُن صارفین کے لیے بہترین موقع ہے جو خاندانی استعمال یا کاروباری مقاصد کے لیے ایک جدید، کشادہ اور قابلِ اعتماد گاڑی خریدنے کے خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.