جنوری میں دھند کے باعث کتنی پروازیں منسوخ؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

0

 

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں موسمی تبدیلی اور دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر 11 پروازیں منسوخ کر دی گئیں.ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ اور  200 پروازیں  منتقل کرنا پڑیں.ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مسقط لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز سیالکوٹ منتقل کردی گئی، ریاض سے لاہور کی پرواز کی منزل تبدیل کی گئی جس کے بعد پرواز اب اسلام آباد اترے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں، اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،کراچی سے کوئٹہ،اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  پشاور دوحہ کیلئے غیر ملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد، لاہور،  پشاور،  فیصل آباد،  سیالکوٹ اور ملتان کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.