وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد: آر ایل این جی کنکشنز کا شفاف اجرا جاری

ایم ڈی سوئی نادرن کا کسٹمر سروسز سینٹر کا دورہ، صارفین سے براہِ راست ملاقات

0

منیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن عامر طفیل نے کمپنی کے ریجنل آفس اسلام آباد میں قومی ذرائع ابلاغ کو وزیرِاعظم کے نئے آر ایل این جی کنکشنز سے متعلق احکامات، سوئی نادرن میں ان پر عملدرآمد اور پالیسی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایم ڈی سوئی نادرن نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور یقین دہانی کرائی کہ آر ایل این جی کنکشنز کے اجرا کا عمل شفاف اور حکومتی ہدایات کے مطابق جاری رہے گا۔

اس سے قبل ایم ڈی نے اسلام آباد میں کسٹمر سروسز سینٹر کا دورہ کیا اور آر ایل این جی کنکشنز کے سلسلے میں صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں ان کے تاثرات معلوم کیے۔

ایم ڈی سوئی نادرن نے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور اضافی کام کے بوجھ سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے اضافی وسائل مختص کرنے پر ریجنل مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.