رواں سال کا پہلا سپر مون کب نظر آئیگا؟ پاکستان میں کب اور کہاں دیکھا جا سکے گا ؟ جانئے

0

کراچی: ترجمان سپارکو کے مطابق رواں سال کا پہلا سپر مون کل سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق کی سمت میں دیکھا جا سکے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ سپر مون عام مکمل چاند سے تقریباً 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملائیشین وزیراعظم

ان کے مطابق کل کا سپر مون سیارے زحل کے قریب نظر آئے گا، جبکہ زحل آج اور کل دونوں دن چاند کے بائیں جانب دیکھا جا سکے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سال کا سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025 کو نظر آئے گا، جبکہ رواں سال کا تیسرا سپر مون 5 دسمبر کو دیکھا جا سکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.