بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہند کے دہشت گردوں نے پرامن مقامی آبادی پر حملہ کر دیا۔ دہشت گردوں اور مقامی قبائل کے درمیان جھڑپ کے دوران چار دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق، مقامی قبائل کے بارہا اصرار کے باوجود دہشت گردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دے کر دہشت گردوں سے علاقہ چھوڑنے کی درخواست کی، تاہم دہشت گردوں نے کورکی میں خواتین کو مسلسل ہراساں کیا۔
ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیشِ نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔ جھڑپ کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور دو زخمی ہوگئے۔