اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم سے ملاقات ہوگی، جس کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ تجارت، آئی ٹی و ٹیلی کام، حلال انڈسٹری اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور ہوگا۔