تابش ہاشمی فلموں کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف نام فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی پہلی بار ایک ساتھ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ یہ فلم فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس *بگ بینگ انٹرٹینمنٹ* کی پہلی فلم ہوگی، جو ڈراموں میں کامیابی کے بعد اب فلمی دنیا میں قدم رکھ رہا ہے۔

فلم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کا مرکزی موضوع کامیڈی ہوگا جس میں رومانوی رنگ بھی شامل ہوں گے، اس طرح ناظرین کو ایک ہلکی پھلکی اور تفریح سے بھرپور کہانی دیکھنے کو ملے گی۔

یہ فلم تابش ہاشمی کے لیے ڈیبیو ثابت ہوگی جبکہ اس کی کہانی اور ہدایت کاری دونوں بلال عاطف خان کے ذمے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.