sui northern 1

میرپور روڈ پر خواتین سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والا ڈرائیور گرفتار، گاڑی ضبط

0
Social Wallet protection 2

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمبر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میرپور روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ ہائی ایس کے ایک ڈرائیور کو خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کروا دیا۔ پولیس نے نہ صرف ملزم کو حراست میں لیا بلکہ اُس کی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔

sui northern 2

ایس ڈی ایم بھمبر محمد عیص بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو خواتین کو ہراساں کرنے، نازیبا جملے کہنے یا دیگر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پائے جائیں گے۔

ایس ڈی ایم نے مزید کہا کہ پولیس اور ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ میرپور-گجرات روٹ، بھمبر تا چوکی سماہنی، برنالہ اور دیگر علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی سخت نگرانی کریں۔ اس میں ڈرائیوروں کے لائسنس اور ذہنی حالت کی رپورٹ بھی شامل ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا:

"ایسے عناصر معاشرے کے لیے شرمناک مثال بنتے ہیں اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔”

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ فوری ایکشن لیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ اسکول و کالج بسز سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر نگرانی مزید سخت کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.