مون سون کا آخری اسپیل کب ہوگا؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا

0

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا ہے کہ مون سون کا آخری مرحلہ اختتام کے قریب ہے، تاہم ملک میں سیلابی صورتحال تاحال موجود ہے، گڈو بیراج اور پنجند پر دو بڑے سیلابی ریلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور دیگر حکام نے نقصان کا مکمل ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت دی ہے، خاص طور پر ملتان میں گزشتہ دنوں کے دوران شدید دباؤ دیکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک پانچ ہزار سے زائد دیہات مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں، پنجاب میں چوبیس لاکھ افراد کو بچایا گیا ہے جبکہ سندھ میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور مزید انخلا بھی ممکن ہے۔ چیئرمین نے خبردار کیا کہ یہ قدرت کی ایک تنبیہ ہے کیونکہ سیلاب ان علاقوں میں آیا ہے جہاں پہلے کبھی نہیں آیا تھا، اور اس کی بڑی وجہ گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل نیشنل ڈائیلاگ میں تمام ادارے اپنی تجاویز دیں گے تاکہ آئندہ کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے۔

 
Leave A Reply

Your email address will not be published.