پناہ گزینوں کو واپس نہ لینے والے ممالک کوبرطانوی ہوم سیکرٹری کا انتباہ

0

 

 

برطانیہ کی ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے خبردار کیا ہے کہ جو ممالک اپنے پناہ گزین شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرتے ہیں، ان کے لیے ویزے جاری کرنے کا عمل معطل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے ماضی میں مکمل تعاون نہیں کیا۔ شبانہ محمود نے زور دیا کہ برطانیہ کی سرحدوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اگر کسی شخص کو برطانیہ میں رہنے کا قانونی حق حاصل نہیں تو اس کے آبائی ملک کو اس شخص کو واپس لینا ہوگا۔ انہوں نے اس سال تیس ہزار سے زائد افراد کی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آمد کو ناقابل قبول قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.