افغان سر زمین سے دہشتگرد ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے آتے ہیں: خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے شہید میجر عدنان اسلم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر قربان ہونے والے اس بہادر افسر کی شہادت ہمارے لیے باعث فخر ہے،

ان کا کہنا تھا کہ پانچ دہشت گردوں میں سے تین کا تعلق افغانستان سے تھا جب کہ دو کالعدم تحریک طالبان سے تھے، انہوں نے شکوہ کیا کہ افغان شہری ہماری زمین پر کاروبار اور روزگار کرتے ہیں مگر انہی کی سرزمین سے دہشت گرد آ کر ہمارے بچوں کا خون بہاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے لیے دو طویل جنگیں لڑیں، لاکھوں شہید دیے اور اپنا امن و معیشت برباد کر لی، مگر جواب میں ہمیں احسان فراموشی ملی، شہید کی نماز جنازہ میں وزیر اعظم، آرمی چیف، وزرا اور شہید کے اہلخانہ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.