شدیدبارشیں اورسیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرمحکمہ ہاؤسنگ کےتمام ذیلی اداروں کےافسروں اوراہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ہارٹیکلچراور واسا ایجنسیاں متاثرہ اضلاع کیلئےوسائل فراہم کرینگی،ڈویلپمنٹ اتھارٹیزاورہارٹیکلچرایجنسیاں متعلقہ اضلاع کو سپورٹ فراہم کریں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں بلاتعطل پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،افسروں کو متعلقہ اضلاع کے ریلیف کیمپس میں 24 گھنٹے موجود رہنےکی ہدایت کی گئی
