انا للہ و انا الیہ راجعون ،جید عالمِ دین اور راست گو سیاستدان انتقال کر گئے

0

 

جید عالمِ دین اور راست گو سیاستدان مفتی کفایت اللہ انتقال کر گئے۔

مفتی کفایت اللہ جمعیت علما اسلام سے وابستہ تھے اور جمعیت کے ضلع ملاکنڈ کے امیر تھے۔
مفتی کفایت اللہ چند روز قبل  اپنے نافرمان بیٹے کی گھر میں فائرنگ  جے واقعہ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ ان کا ایک بیٹا، بیٹی اپنے بھائی کی گولیوں سے  جاں بحق ہو گئے تھے اور زوجہ بھی زخمی ہوئی تھیں۔ مفتہ صاحب کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کر کے ان کی جان بچا لی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بعد مین انہین پشاور منتقل کر دیا گیا۔مفتی کفایت اللہ گزشتہ چند روز سے پشاور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

آج یہ افسوسناک اطلاع آئی کہ مفتی کفایت اللہ زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کرگئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.