وزارتِ داخلہ نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جدید ای امیگریشن نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ نظام آئندہ ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔
نئے ای امیگریشن سسٹم کے تحت مسافروں کو قطاروں میں لگ کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
مسافر اپنی تفصیلات موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پہلے ہی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کرسکیں گے۔ ایئرپورٹ پر ای گیٹ کے ذریعے وہ براہِ راست روانہ ہوسکیں گے اور انہیں کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای امیگریشن کے اجرا سے وقت کی بچت اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔علاوہ ازیں وزارتِ داخلہ نے ملک بھر میں ڈیجیٹل ایف آئی آر کے نظام کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے تحت شہری جدید سہولت کے ذریعے شکایات درج کرا سکیں گے
