تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

0

 

پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ گزشتہ رات سیاسی کمیٹی اجلاس میں کیا گیا،سیاسی کمیٹی میں ضمنی الیکشن لڑنے یا نہ  لڑنےپر ووٹنگ کرائی گئی،ارکان کی اکژیت نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے حق میں رائے دی۔

ارکان سیاسی کمیٹی کاکہنا ہےکہ سیاسی مخالفین کے لئےمیدان خالی نہیں چھوڑنا چاہئے،سیاسی کمیٹی نے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کردی،محمود اچکزئی کی قائدحزب اختلاف نامزدگی پر سیاسی کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی۔

سیاسی کمیٹی کی اکثریت پی ٹی آئی سےہی اپوزیشن لیڈر نامزد کرنےکی خواہش مند ہے،سیاسی کمیٹی نےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،سیاسی کمیٹی آج کی بیٹھک میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.