اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان کے مطابق، تمام آپریشنل سرکلز میں صارفین کے مسائل کے حل اور تجاویز کے حصول کے لیے اوپن کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو جمعرات، 21 اگست 2025 کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوں گی۔
اوپن کچہریوں کا شیڈول درج ذیل ہے:
- اسلام آباد سرکل: آئیسکو جی-9 سب ڈویژن، اسلام آباد
- راولپنڈی سٹی سرکل: آئیسکو کمیٹی چوک سب ڈویژن، راولپنڈی
- راولپنڈی کینٹ سرکل: چوہدری فخر پیلس، نزد چکوال موڑ، جی ٹی روڈ، مندرہ
- اٹک سرکل: آئیسکو ہٹیاں سب ڈویژن
- جہلم سرکل: آئیسکو بھڈانہ سب ڈویژن
- چکوال سرکل: ایس ڈی او آفس، مین بازار چکوال، محلہ سر گوجرہ، نزد بابا نو گزہ قبرستان
آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خالد محمود ان اوپن کچہریوں کی خود نگرانی کریں گے تاکہ صارفین کے بجلی سے متعلق مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔
آئیسکو ریجن کے صارفین سے گزارش ہے کہ وہ ان اوپن کچہریوں میں بھرپور شرکت کریں اور بجلی سے متعلق شکایات یا تجاویز پیش کریں۔ مزید معلومات کے لیے آئیسکو کے CCMC نمبر 051-9252933-34 پر رابطہ کریں۔