میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا، نتائج کیسے رہے ؟کیسے چیک کریں ؟ جانئے

0

 میٹرک بورڈ نے سائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ، تینوں پوزیشنز طالبات کے نام رہیں۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میٹرک بورڈ کے تحت دسویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ رواں سال تینوں پوزیشنز طالبات نے اپنے نام کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق، طالبہ ارم بی بی نے 999 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری اور تیسری پوزیشن بھی طالبات نے حاصل کی، جس پر چیئرمین تعلیمی بورڈ شجاع مہیسر نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

بورڈ حکام کا کہنا تھا اس سال 75 ہزار 683 طلبا و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 8 ہزار 760 طلبہ نے اے ون گریڈ حاصل کیا، جبکہ 5 ہزار 620 طلبہ امتحان میں فیل ہوگئے۔

چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ طالبات کی نمایاں کارکردگی خوش آئند ہے، نتائج اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.