ایپل کمپنی کا نام رکھنے اور اس کے کھائے ہوئے سیب کے لوگو کی دلچسپ کہانی جانیں

0

اگر اسکرین پر ایک ایسا سیب نظر آئے جس کے دائیں جانب کے حصے میں چبانے کا نشان ہو تو ذہن میں فوری طور پر ایپل کمپنی کا خیال آتا ہے۔

کھایا ہوا سیب ایپل کا لوگو (logo) ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ دنیا بھر کی سب سے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کے آئی فونز اور دیگر ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

درحقیقت اب یہ محض ہارڈ وئیر تیار کرنے والی کمپنی نہیں رہی بلکہ دنیا بھر میں ثقافتی علامت بن گئی ہے۔

اس کا سادہ لوگو دنیا بھر میں سب سے پہچانے جانے والا نشان ہے۔مگر متعدد افراد کو اس لوگو کا مطلب معلوم نہیں بلکہ یہ بھی نہیں جانتے کہ آخر کمپنی کا نام ایپل کیوں رکھا گیا۔

اس لوگو کے حوالے سے کئی خیالات موجود ہیں مگر حقیقت کافی سادہ ہے۔

ویسے یہ جان لیں کہ ایپل کا سب سے پہلا لوگو 1976 میں جاری کیا گیا تھا جس میں سائنسدان آئزک نیوٹن کو سیب کے ایک درخت کے نیچے بیٹھا ہوا دکھایا گیا تھا۔

جیسا سب کو معلوم ہے کہ آئزک نیوٹن نے کشش ثقل کا خیال اس وقت پیش کیا تھا جب وہ ایک سیب کے درخت کے نیچے بیٹھے تھے اور پھل ان کے اوپر آگرا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.