عمران خان کے گھر بنی گالہ کی نیلامی آج ، دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ہدایات جاریں

0

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج نیلام کیے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تاہم پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک اشتہار کے مطابق یہ نوٹس اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ کی نیلامی 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے عمل میں لائی جائے گی۔ نیلامی میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ 50 لاکھ روپے کا چیک یا پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام پر جمع کروائیں۔ اتھارٹی اس نیلامی کا اعلان پہلے ہی 30 مئی اور 7 اگست کو اخبارات کے ذریعے کر چکی ہے، جبکہ دلچسپی رکھنے والے افراد کو جائیداد کی سائٹ کا معائنہ کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

ابھی تک تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے بنی گالہ کی نیلامی پر کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے مطابق یہ نیلامی القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی ریکوری کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.