پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے پر قوم سے معافی مانگ لی۔

اسلام آباد میں سابق اسپیکر اسد قیصر ، محمود اچکزئی، سابق گورنرسندھ محمد زبیر کی پریس کانفرنس کی۔
اسد قیصر کا کہنا تھاکہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی، باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کی سنگین غلطی پرقوم سے معافی مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ میں کسی اس قسم کے فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے۔
سابق گورنر محمد زبیر کا کہنا تھاکہ اپریل 2022 کے بعد سے اب تک لوگوں کی قوت خرید میں60 فیصد کمی آئی، یہ سنگین صورتحال ہے،اس پرکوئی حکومتی نمائندہ بات نہیں کرتا، پاکستان ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں دنیا میں 168 نمبر پر آگیا ہے، 2کروڑبچے اسکول نہیں جارہے، ملائیشیا،بھارت اوربنگلادیش کالٹریسی ریٹ اس سے زیادہ ہے۔
