علی امین اچھے بچے ہیں، اسلام آباد سے جو ٹاسک دیا جاتا ہے پورا کرتے ہیں: فیصل کریم کنڈی

0

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور "اچھے بچے” ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والا ہر ٹاسک مکمل کرتے ہیں۔

 

بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے قلعہ بالاحصار سے واپسی ہو یا ڈی چوک سے، گنڈاپور ہمیشہ ہدایت کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مطلوبہ نمبر پورے ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔

 

فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 6 منتخب سینیٹرز میں سے ایک حلف نہیں لے سکے گا، جبکہ باقی 5 میں سے بھی ایک ان کا حمایتی ہے جو وقت آنے پر ان کے حق میں ووٹ دے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ کبھی کہتے تھے "این آر او نہیں دیں گے”، آج انہیں خواب میں بھی این آر او دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی حکومت گرانے کی کسی سازش میں شامل نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.