اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ٹریڈنگ کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 941 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 142,994 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 142,053 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
