**کراچی: دو دریا میں باپ اور بچوں کے سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو سامنے آگئی**
کراچی کے علاقے دو دریا میں افسوسناک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں ایک باپ کو اپنے دو کمسن بچوں کے ہمراہ سمندر میں ڈوبتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اطراف میں موجود افراد صرف ویڈیو بناتے نظر آتے ہیں۔
یہ واقعہ 4 روز قبل پیش آیا تھا، جب ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی اور بیٹے کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے بعد ازاں باپ اور دونوں بچوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی تھیں۔
واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں شہریوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مدد کے بجائے ویڈیو بنانے کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔