sui northern 1

الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، ترجمان

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، محمد احمد چھٹہ اور احمد خان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

 

sui northern 2

ترجمان کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ تاحال مؤثر ہے اور کسی عدالت کی جانب سے کالعدم قرار نہیں دیا گیا۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ عبداللطیف چترالی کا معاملہ مختلف نوعیت کا ہے، کیونکہ وہ خود اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کر سکے۔ ان کے شریک ملزمان نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے ان کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ چونکہ عبداللطیف چترالی اس اپیل کا حصہ نہیں تھے، اس لیے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.