sui northern 1

پنجاب میں آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ، ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ سے لاکھوں کی آمدن متوقع

0
Social Wallet protection 2

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں "ویسٹ ٹو ویلیو” پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا پہلا تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس پائلٹ منصوبے کے تحت محض چند لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے روزانہ 20 سے 25 ہزار کلو بائیوگیس پیدا کی گئی، جس سے 60 سے 70 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔

sui northern 2

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 50 میگاواٹ کا ویسٹ انرجی پلانٹ روزانہ 3 ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل کر سکے گا، جبکہ آئندہ 10 سالوں میں لینڈ فل سائٹ سے حاصل ہونے والی گیس سے 2.5 ملین ڈالر آمدن کا امکان ہے۔ لکھو ڈیر ڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے سالانہ 2.75 لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ حاصل ہوں گے، جن کی مالیت 4.2 ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

مزید برآں، ماڈل ری سائیکلنگ پارک کے قیام سے سالانہ 190 ملین روپے آمدن کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ میونسپل سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے ذریعے لینڈ فلز میں 60 فیصد تک کچرے میں کمی آئے گی۔ ویسٹ ٹو ویلیو انکوبیشن سینٹر کے قیام سے سٹارٹ اپس کو ٹیکنیکل سپورٹ، سیڈ فنڈنگ، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کے اس کامیاب منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صاف، سرسبز اور خود کفیل پنجاب کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.