وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کے 77ویں یومِ شہادت پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ خود اور پوری قوم کیپٹن سرور شہید کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن سرور شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کر دی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر اور غیور قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع کو اپنی جانوں پر ترجیح دی ہے، اور یہی جذبہ ہماری قومی سلامتی کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔
