اب ہونگے عطائی ڈاکٹر گرفتار، گھیرا تنگ ، بڑی خبر آ گئی

0

سنگجانی میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن، اسلام آباد انتظامیہ کی بڑی کارروائی — متعدد جعلی ڈاکٹر گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) – اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول اور اس کے گردونواح میں عطائیت کے خلاف اسلام آباد انتظامیہ کی بڑی کارروائی، متعدد جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر کے ان کے غیر قانونی کلینکس سیل کر دیے گئے۔

یہ کارروائیاں مجسٹریٹ راجہ شعیب فیاض کی سربراہی میں سنگجانی اور ڈھوک عباسی کے علاقوں میں کی گئیں، جہاں جعلی ڈاکٹر طویل عرصے سے انسانی جانوں سے کھیل رہے تھے۔ مجسٹریٹ نے موقع پر کلینکس کا معائنہ کیا، شواہد کی بنیاد پر فوری کارروائی کی، اور غیر مستند افراد کو گرفتار کر کے انہیں جیل منتقل کر دیا۔

انتظامیہ کے اس اقدام کے بعد علاقے میں موجود عطائی ڈاکٹروں کی جانب سے مجسٹریٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، جسے عوامی حلقوں نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کئی برسوں سے عطائیت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ عوام نے اُمید ظاہر کی کہ یہ مہم محض وقتی نہ ہو، بلکہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے تاکہ شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عطائیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جعلی ڈاکٹروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ انسانی جانوں کو لاحق خطرات کا مکمل سدباب کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.