حکومت منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے:مسرت جمشید چیمہ

0

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک کے اعلان کے بعد پارٹی کی تمام سطحوں پر قیادت کو پہلے سے بڑھ کر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ایک منظم سازش کے تحت پی ٹی آئی میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے، جس سے مکمل طور پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طاقت ہی موجودہ "جعلی حکمرانوں” کے اقتدار کے خاتمے کی بنیاد بن سکتی ہے، اسی لیے وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسا کر بیان بازی کرائی جائے، تاکہ کارکنان شکوک و شبہات کا شکار ہوں۔

مسرت جمشید چیمہ نے زور دیا کہ ہر جماعت میں معمولی اختلافات ہوتے ہیں، لیکن موجودہ حالات میں ہم سب کو کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان اختلافات کو نظرانداز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی کال کو کامیاب بنانے کے لیے ہر کارکن اور رہنما کو اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.