اسلام آباد — آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 27 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔
میچ کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے صرف 15 گیندوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں، جو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز پانچ وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ ہے۔ اسی میچ میں انہوں نے اپنے 400 ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کیں۔
اسکاٹ بولانڈ نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی، وہ آسٹریلیا کے دسویں بولر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ ان کے 7 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اور ابتدائی 6 بیٹرز صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کی دونوں اننگز میں مجموعی اسکور صرف 170 رہا۔ یہ ان کے لیے چار اننگز پر مشتمل کسی بھی ٹیسٹ میں سب سے کم رنز ہیں۔
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو صرف 27 رنز پر آؤٹ کر دیا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور
اسلام آباد — آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 27 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔
میچ کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے صرف 15 گیندوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں، جو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز پانچ وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ ہے۔ اسی میچ میں انہوں نے اپنے 400 ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کیں۔
اسکاٹ بولانڈ نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی، وہ آسٹریلیا کے دسویں بولر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ ان کے 7 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اور ابتدائی 6 بیٹرز صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کی دونوں اننگز میں مجموعی اسکور صرف 170 رہا۔ یہ ان کے لیے چار اننگز پر مشتمل کسی بھی ٹیسٹ میں سب سے کم رنز ہیں۔
یہ میچ کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈز کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔