سینیٹ کیلئے امیدوار فائنل: عمران خان، بیرسٹر سیف ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کی اندرونی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی بجٹ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، جس کے بعد ان ناموں کو حتمی منظوری دی گئی۔

ملاقات کے دوران عمران خان نے پارٹی رہنما مشال یوسفزئی کو سینیٹ کی رکن بنانے کی منظوری دیتے ہوئے انہیں ثانیہ نشتر کی نشست کے لیے نامزد کرنے کی ہدایت کی۔ اس فیصلے کی تصدیق بیرسٹر سیف نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سینیٹ کے تمام امیدواروں کی فہرست کی منظوری دے دی ہے، جس میں جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نور الحق قادری کے نام شامل ہیں۔ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر روبینہ ناز کو منتخب کیا گیا ہے۔

یہ فیصلے پارٹی کی آئندہ سینیٹ حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیے جا رہے ہیں، جو خیبرپختونخوا اسمبلی کی ممکنہ اکثریت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.