اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید485 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 40لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 25 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 24کنکشن منقطع کیے اور 80ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 183کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 1لاکھ 10ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے گئے ۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 18جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 6کنکشن منقطع مزید 10ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 36گیس کنکشن منقطع کیے گئے 4لاکھ 45ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گیے۔اور 1ایف آئی آر بھی درج کی گئی ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 66کنکشن منقطع کیے اور 23لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ٹیم نے کاروائی کے دوران 2FIRsبھی درج کیں۔ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 1جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 2لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے۔سر گودھا میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا ۔فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیے اور30ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔بہالپور میں کاروائی کے دوران 63جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 20کنکشن منقطع کیے گئے اور9لاکھ 20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18گیس کنکشن منقطع کیے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 6گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 10ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

مزید پڑھیں: گیس چوری کیخلاف کریک ڈائون، مزید 67 کنکشن منقطع ، لاکھوں کے جرمانے عائد