گلگت بلتستان ، چھموگڑھ اور جلال آباد میں حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، سیکرٹری انفارمیشن
سیکریٹری انفارمیشن گلگت بلتستان نے واضح کردیا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقوں چھموگڑھ اور جلال آباد میں حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ سیکیورٹی اداروں ، بشمول پاک آرمی، جی بی سکاؤٹس، رینجرز اور پولیس قیام امن کیلئے پرعزم ہیں۔

ہمیں فخر ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی مثال قائم کی۔ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بعض عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسی افواہوں پر ہرگز یقین نہ کریں، اور صرف مصدقہ ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر انحصار کریں۔گگت بلتستان کا امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ حکومتِ گلگت بلتستان، سیکیورٹی اداروں اور عوام کے باہمی تعاون سے حالات مکمل پرامن ہیں اور زندگی کے تمام شعبہ جات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ہم ان تمام اداروں، افسران، جوانوں اور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے امن کے قیام میں بھرپور کردار ادا کیا۔
آئیں، مل کر اس خطے کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بنائیں۔
