اسلام آباد ہائیکورٹ اٹلی میں پاکستانی باکسر اور کوچ کے کمرے سے پیسے ، پاسپورٹ چوری کا کیس ، اہم پیش رفت

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر خالد محمود و دیگر پر تاحیات پابندی اور 10 لاکھ جرمانہ کا آرڈر معطل
اٹلی واقعہ کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ نے خالد محمود و دیگر کو ذمہ دار ٹھہرا کر کاروائی کی تھی
عدالت نے کیس پاکستان سپورٹس بورڈ کے پینل ایڈجوڈیکیٹر کو بھیجوا دیا
عدالت کا پاکستان سپورٹس بورڈ پینل کو فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم
پٹشنرز کے کسی بھی سپورٹس پوزیشن پر تعیناتی کے تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا آرڈر معطل ، فیصلہ
شفافیت کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ کا آرڈر پینل کے فیصلے تک معطل رہے گا ، فیصلہ
رٹ پٹیشن درخواست میں تبدیل ہو کر پینل کے روبرو زیر التواء تصور ہو گی ، فیصلہ
پاکستان سپورٹس بورڈ شفافیت اور فئیر ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کرے ، فیصلہ
پینل تمام فریقین کو سن کر اور بغیر کسی آرڈر سے متاثر ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرے ، فیصلہ
پاکستان سپورٹس بورڈ نے یقین دہانی کرائی کہ پینل کا فیصلہ مکمل تسلیم اور نافذ کریں گے ، فیصلہ
عدالت کو بتایا گیا 29 فروری 2024 کو نیشنل باکسنگ سکوارڈ میں ذوہیب رشید کو شامل کیا گیا، عدالت
درخواست گزار کے مطابق 3 مارچ 2024 کو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو ایک رپورٹ موصول ہوئی ، عدالت
رپورٹ میں کہا گیا ذوہیب رشید نے دھوکے سے British born پاکستانی باکسر لاورا اکرم کے ہوٹل کی چابی لی ، عدالت
درخواست گزار کے مطابق ذوہیب رشید باکسر اور کوچ کے پیسے اور پاسپورٹ لیکر غائب ہو گیا ، عدالت
درخواست گزار کے مطابق یہ معاملہ اٹلی پولیس کو بھی رپورٹ ہوا جہاں ابھی بھی تحقیات جاری ہیں ، عدالت
درخواست گزار کے مطابق اس واقعہ کی وجہ سے پاکستان سپورٹس بورڈ نے انکوائری شروع کی ، عدالت
درخواست گزار کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہمیں ذمہ دار ٹھہرایا اور ہمارے خلاف آرڈر جاری کیا ، عدالت
