اتحاد ٹاؤن کے گھر میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، ایک زخمی
کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی ہوگیا۔
کراچی پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا، دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دونوں فریقین کراچی کے رہنے والے نہیں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور موقع سے 30 بور پستول برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، مزید کارروائی جاری ہے۔